ورلڈ پریس فریڈم انڈکس میں انڈیا کا رینک 142 ، صحافیوں کیلئے خطرناک ملک

   

حیدرآباد ۔ ہندوستان صحافت کے لئے بہ دستور خراب ملک ہے اور صحافیوں کے لئے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ غیر منافع بخش بین الاقوامی صحافتی تنظیم
Reporters Without Borders (Reporters sans frontieres, RSF)
کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈکس کی 180 ممالک پر مشتمل فہرست میں ہندوستان مسلسل دوسرے سال 142 ویں مقام پر ہے۔ تازہ ترین انڈکس منگل کو جاری کیا گیا۔