ورلڈ کپ میچ پاکستان سے نہیں کھیلے ہندوستان : سی سی آئی 

,

   

ممبئی : کرکٹ کلب آف انڈیا ( سی سی آئی ) کے سکریٹری سریش نے کہا کہ ہندوستان کو انگلینڈ میں ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہئے ۔ پلوامہ دہشت گرد حملو ں کے تناظر میں انہوں نے یہ بیان دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان او رپاکستان کے درمیان ۱۶؍ جون کو انگلینڈ کے سرزمین پر ورلڈ کپ میچ منعقد ہے ۔ مسٹر سریش بافنا نے کہا کہ ہم سی آر پی ایف جوانو ں پر ہوئے اس بزدلانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ ہم ایک اسپورٹس ایسوایشن ہیں لیکن ہمارے لئے ملک پہلے ہے ۔ مسٹر سریش نے کہا کہ عمران خان کو اس معاملہ پر کچھ کہنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ پاکستان ا س حملے میں ملوث نہیں ہے تو وہ اس معاملہ پر کھل بات کیوں نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کھل کر بات نہیں کرتے تو اس کا مطلب صاف ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے او ر کہیں نہ کہیں اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہی ہاتھ ہے ۔