ورلڈ کپ میں کمار سنگاکارا کے ریکارڈ پر نظریں

   

دبئی ۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی کوہوگا لیکن کرکٹ کا یہ عظیم میلہ ابھی سے بحث کا سبب بنا ہوا ہے۔ ہرکوئی عجیب وغریب ریکارڈز کھنگالنے میں لگا ہوا ہے۔ اسی فہرست میں سری لنکائی سابق کپتان کمار سنگا کارا کے ایک ایسے عالمی ریکارڈ سے بھی موجود ہیں، جوکہ شاید ہی ٹوٹے۔اس بارانگلینڈ میں رنز کا انبارلگنے کا پورا امکان ہے لیکن کیا کوئی بیٹسمین کمارسنگاکارا کا ورلڈکپ 2015 میں بنایا گیا ریکارڈ توڑ سکے گا۔ کمارا سنگا کارا نے اپنے آخری ونڈے ٹورنمنٹ میں7 میچ کھیلتے ہوئے 108.20 کے اوسط سے چارسنچریوں کی مدد سے 541 رنز بنائے تھے۔ اس دوران ان کے بیٹ سے چارسنچریاں بنی تھیں، جو کہ ایک ایونٹ میں عالمی ریکارڈ ہے۔ اس وقت سنگاکارا نے بنگلہ دیش (ناٹ آوٹ 105)، انگلینڈ (117 ناٹ آوٹ)، آسٹریلیا (104 ) اوراسکاٹ لینڈ (124) کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں اور ممکن ہے کہ اس ریکارڈ کو توڑپانا بہت مشکل ہے۔کمارا سنگاکارا سے پہلے ورلڈ کپ کے ایک ایونٹ میں آسٹریلیا کے مارک وا اورمیتھیو ہیڈن کے علاوہ ہندوستان کے سوروگنگولی نے فی کس تین سنچریاں لگانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ مارک وا نے 1996 ورلڈ کپ تو میتھیو ہیڈن نے 2007 ورلڈ کپ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ سوروگانگولی نے 2003 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں اب تک 8 بیٹسمینوں نے چاریا پھر اس سے زیادہ سنچریاں لگائی ہیں، اس فہرست میں سچن تندولکر (6) سب سے آگے ہیں توسنگاکارا اوررکی پونٹنگ کے نام فی کس5 سنچریاں درج ہیں۔ اس کے علاوہ گنگولی، اے بی ڈیویلیئرس، مارک وا، تلک رتنے دلشان اورمہیلا جے وردھنے نے فی کس چارسنچری بنائی ہیں۔ واضح رہیکہ مذکورہ تمام بیٹسمین اپنے ورلڈکپ کیریئرمیں چارسنچری ہی لگا سکے ہیںوہیں سنگاکارا نے ایک ہی ایونٹ میں چارسنچریاں بنائی ۔