ورلڈ کپ : نمیبیا کی شاندار جیت

   

ابوظہبی: افریقی براعظم کے چھوٹے سے ملک نمیبیا نے آج ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار سوپر 12 کا میچ جیت کر اپنی کرکٹ تاریخ میں سنہرا باب رقم کرایا ہے۔ نمیبیا نے ٹاس جیتنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو 109/8 کے معمولی اسکور پر محدود رکھا جس میں روبین ٹرمپل مین نے 3/17 کا اہم رول ادا کیا۔ نمیبیا نے 115/6 کے ساتھ جیت درج کرائی۔ روبین کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ قبل ازیں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو ہرایا۔ (خبر اندرونی صفحہ پر)