ورلڈ کپ کے دوران حیدرآبادی مداحوں کے لئے پسندیدہ کھانا بریانی تھا

,

   

ائی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ان لائن پلیٹ فارم اوبیر ایٹس کے دستیاب تفصیلات کے مطابق حیدرآبادی کرکٹ مداحوں سب سے زیادہ ارڈر بریانی کا دیاتھا

حیدرآباد۔چاہئے کوئی بھی موقع رہے حیدرآباد میں بریانی کا ذائقہ اور اس کی لذت ہمیشہ سب سے آگے رہتی ہے۔

ائی سی سی ورلڈ کپ کے دوران ان لائن پلیٹ فارم اوبیر ایٹس کے دستیاب تفصیلات کے مطابق حیدرآبادی کرکٹ مداحوں سب سے زیادہ ارڈر بریانی کا دیاتھا۔

کرکٹ میاچوں کید وران سب سے زیادہ ان لائن ارڈر بریانی کا رہا اور اس کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ سیزن میں بھی سب سے زیادہ ان لائن آرڈر بریانی کا تھا۔

ورلڈ کپ کے میاچوں کے دوران بریانی سے کافی قریب پیزا‘ برگرس‘ چکن اور پف کے ان لائن آرڈر رہے۔

پورے کرکٹ سیزن کے دوران حیدرآباد میں لوگوں نے بریانی کو ترجیح دی اس کے بعد ڈوسہ او رروٹی کا نمبرتھا۔

جہاں تک ڈیزرٹ کی بات ہے تو ائسکریم‘ پیسٹری‘کیک‘لڈو‘اور گلاب جامن سرفہرست ہے۔

ہند پاک میاچ کے روز اوبیر ایٹس کے مطابق سارے ملک میں گاہکوں نے برگروں اور پیزا کو اپنے بہترین کھانے کے طور پر منتخب کیاتھا