پداپلی ضلع کی چکیتا تانی پرتی کو چیف منسٹر کی مبارکباد
حیدرآباد 26 اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ورلڈ یوتھ چمپئن شپ منعقدہ کینیڈا کے انڈر 21 مقابلوں میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سی ایچ تنی پرتی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ چکیٹا تنی پرتی کا تعلق پداپلی ضلع کے یلی گیڈو منڈل کے سلطان پور موضع سے ہے جنھوں نے انڈر 21 زمرہ کے فائنل میں کوریا کی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ چکیتا کی بین الاقوامی مقابلہ میں کامیابی سے ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ چیف منسٹر نے کہاکہ چکیتا نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے۔ دیہی بیاک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے کے باوجود چکیتا نے اسپورٹس میں اپنی بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ چیف منسٹر نے چکیتا کے افراد خاندان کو مبارکباد دی جنھوں نے بچپن سے ہی اُن کی حوصلہ افزائی کی۔ چیف منسٹر نے مستقبل میں بھی کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔1