ورنگل تاریخی اور اہم مقام، کلچرل تہذیب کا گہوارہ

   

Ferty9 Clinic

صوبیداری میں جدید عدالتی عمارت کا افتتاح، چیف جسٹس آف انڈیا این وی رامنا کا خطاب

ورنگل ۔ چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا دو روزہ دورے کے موقع پر متحدہ ضلع ورنگل کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہنمکنڈہ صوبیداری میں واقع جدید عدالتی عمارت کا افتتاح کیا اور بار اسوسی ایشن کے ایک ویب سائٹ کا بھی انہوں نے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ریاستی چیف جسٹس ستیش چندرا شرما موجود تھے۔ عدالت کے ریکارڈ روم کو کیو آر کوڈ کی سہولت رکھی گئی ہے۔ جو وقت واحد فائلس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سی جے آئی این وی رمنا نے کہا کہ ورنگل شہر تاریخ ساز علاقہ ہے اور یہاں سے یہی تلنگانہ تحریک کی بنیاد ڈالی گئی۔ ورنگل ایک کلچرل تہذیب کا گہوارہ ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا نے کالوجی نارائن راؤ کی شاعری پڑھ کر سنایا۔ دو روزہ دورے کے موقع پر انہوں نے کاکتیاؤں کی یادگار منادر رامپاٹیمپل اور ہزار ستون دیول، بھدراکال مندر پہنچ کر پوجا کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ورنگل کو ایک مخصوص مقام حاصل ہے۔ ورنگل سے کئی ایک جسٹس ہمیں حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1936 عیسوی میں ورنگل عدالت کی بنیاد رکھی گئی جو بوسیدہ حالت میں پائی گئی تھی۔ نئی عمارت کی تعمیر کے علاوہ تمام بنیادی سہولتوں سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل عدالت میں 23 عدالتیں پائی گئی ہیں جس میں کئی ایک کیسیس زیر غور پائے گئے ہیں جو 1984 سے فیصلہ نہیں ہو پایا۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک کی عدالتیں تقریباً بوسیدہ حالت میں پائی گئی ہیں جس کو تعمیری کاموں کے لئے پارلیمنٹ سیشن میں منظوری کے لئے نمائندگی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کے ورنگل دورے کے موقع پر ریاستی وزا ای دیال راؤ، ستیہ وکی راٹھوڑ، پولیس کمشنر ترون جوگی کے علاوہ سیاسی و غیر سیاسی قائدین نے جسٹس این وی رمنا کا خیرمقدم کیا اور بوکے پیش کئے۔