ورنگل میںآج مجلس شہادت امام حسین و دعائے یوم عاشورہ

   

ورنگل ۔ 28 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سید الشہداء پیکر صبر و رضا سرکار حضرت سیدنا امام حسین کی شہادت کے ضمن میں آج شہر ورنگل میں ایک صدی سے زائد سالانہ پابندی کے ساتھ منعقد ہونے والی قدیم مجلس شہادت امام حسین و دعائے یوم عاشورہ ، 29جولائی ،بروز ہفتہ ،صبح 10-30بجے بمقام مقام محمود روبرو درگاہ شریف حضرت حاجی صاحب قبلہ ؒ شیر پورہ ورنگل میں منعقد ہوگی ۔جناب محمد شرف الدین محمودی کے بموجب نظام اعمل اس طرح رہے گا ۔ قرآت ، حمد ،نعت و منقبت کے بعد حضرت شاہ قاری غوث احمد محمودی قادری چشتی صابری ملتانی شہادت نامہ و بیان کی سعادت حاصل کریں گے ۔سات مرتبہ دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی ۔
آج فاتحہ ’حضرت سیدنا امام حسینؓ ‘‘
جڑچرلہ ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خانقاہ کلیمی ’’میراں پور شاہ آباد (منڈل) ضلع رنگاریڈی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی بروز ہفتہ 29 جولائی یوم عاشورہ کے دن بعد نماز ظہر فاتحہ مقرر ہے۔ مولانا محمد شفیق علی قادری چشتی کلیمی ’میراں پور‘‘ نے عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہیکہ اس بابرکت سالانہ فاتحہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسین ؓ واہل بیت اطہارؓ کے فاتحہ میں شریک ہوکر فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔ بعد فاتحہ کے تناول طعام و تبرکات کا بھی اہتمام ہے۔