ورنگل میں آئی ٹی کمپنی جین پیکٹ کو قائم کرنے کا فیصلہ

   

کمپنی کے نمائندوں کی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر سے بات چیت
حیدرآباد۔17ڈسمبر(سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں

Genpact

کے بعد اب کمپنی اپنے دائرہ کار کو ریاست میں مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ وزیر کے ٹی رامار اؤ سے جین پیکٹ کے عہدیدارو ںکی ملاقات کے دوران اس بات کا کمپنی کے ذمہ داروں نے ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ وہ شہر حیدرآباد کے بعد اب ضلع ورنگل میں اپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے قیام کا فیصلہ کرچکی ہے۔ ضلع ورنگل میں

Genpact

کے قیام کے منصوبہ کے منظر عام پر آنے کے بعد کہا جا رہاہے کہ شہر حیدرآباد ‘ رنگاریڈی ‘ میڑچل کے بعد اب ورنگل میں انفارمیشن ٹکنالوجی کی ترقی کے سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔ بتایاجاتا ہے کہ ورنگل میں کمپنی کے قیام کے بعد مقامی نوجوانوں کو آئی ٹی ملازمتوں کے حصول میں حائل دشواریاں دور ہونے لگ جائیں گی اور انہیں اپنے ہی آبائی مقام پر عالمی کمپنی میں خدما ت کی انجام دہی کے مواقع حاصل ہوں گے۔ بتایاجاتا ہے کہ جین پیکٹ کی جانب سے ورنگل میں کمپنی کے قیام کے فیصلہ کے ساتھی ہی دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اداروں نے بھی ورنگل پر توجہ مرکوز کرنی شروع کردی ہے۔ وزیر مسٹر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ حیدرآباد ۔ورنگل راہداری ریاست میں سب سے زیادہ تیز رفتار ترقی کرنے والی راہداریوں میں شامل ہے اور اب جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی توجہ اس جانب ہونے لگی ہے تو ایسی صورت میں تلنگانہ کے ٹو ٹائر شہروں میں بھی انتہائی تیز رفتار ترقی کا آغاز ہونے لگ جائے گا۔ وزیر نے کمپنی کی جانب سے ورنگل میں شاخ قائم کرنے پر آمادگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ جین پیکٹ کو حکومت کی جانب سے ورنگل میں کمپنی کے قیام کے لئے ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا اور کمپنی کے اس فیصلہ سے ضلع ورنگل کی ترقی کی رفتار تیز ہونے کے علاوہ حیدرآباد۔ورنگل راہداری کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہو ںنے بتایا کہ ورنگل میں حکومت کی جانب سے شہری سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں منصوبہ بندی کی جاچکی ہے اور جلد ہی ورنگل میں شہری بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ بہتر انفراسٹرکچر کی تیاری کے اقدامات کئے جائیں گے۔م