شادی کے کارڈس کی تقسیم کے بعد گھر واپسی کے دوران سڑک حادثہ
حیدرآباد18اگست (یو این آئی) شادی کے کارڈس کی تقسیم کے بعد گھر واپسی کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق مہلوک 52سالہ وینکٹ نارائنا اپنے بڑے بیٹے کی شادی کے کارڈس کی تقسیم اپنے 26سالہ بیٹے رنجیت کے ساتھ کرنے کے بعد گھر واپس ہورہا تھا کہ ضلع کے کونایاماکولہ گاؤں کے قریب ہفتہ کی رات آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس ان کی بائیک سے ٹکراگئی۔ راہگیروں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔حادثہ کی اطلاع کے بعد سارے خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اور شادی کے گھر میں آہ و بکا شروع ہوگئی ۔