ورنگل میں سرقہ میں ملوث خواتین کی ٹولی گرفتار

   

Ferty9 Clinic

18 لاکھ مالیت کی اشیاء برآمد : کمشنر آف پولیس ڈاکٹر رویندر

ورنگل۔ 25 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کی ٹولی کے ارکان کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18 لاکھ مالیت کی اشیاء 361 گرام سونا، ڈھائی کلوگرام چاندی ، 4 لیاپ ٹاپ، کیمرہ، ایک آئی پیاڈ، 2 آئی فون، 3 گھڑیاں ان کے پاس سے برآمد کرلی گئیں۔ چوریوں کی واردات میں ملوث ان لوگوں نے رنگاریڈی، سکندرآباد کے علاقوں میں بھی ملزم جی یوگیندر متوطن رنگاریڈی نے وارداتیں انجام دیں۔ 2 خواتین این کشٹما، لنگاما، کو مامنور پولیس نے حراست میں لیا۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ڈی سی پی ناگراج ورنگل قاضی پیٹ اے سی پی نرسیا، نرسمہا راؤ کے علاوہ انسپکٹر سری دھر، اجئے، کشور، رمیش کمار، احمد، رویندر، محمد علی، رام ریڈی، راج شیکھر دیگر پولیس عہدیدار موجود تھے۔