ورنگل میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا کے ٹی آر کا دورہ

   

ڈرینج کے تعمیری کاموں کیلئے 10 کروڑ کا اعلان ، کوویڈ مریضوں سے ایم جی ایم دواخانہ میں ملاقات
ورنگل : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے سیلاب سے متاثرہ ورنگل اربن ضلع کا طوفانی دورہ کیا ۔ ڈرینج کے تعمیری کاموں کیلئے فوری 10 کروڑ جاری کرنے کا اعلان کیا اور ورنگل کے ایم جی ایم ہاسپٹل کا دورہ کرتے ہوئے کورونا متاثرین و مریضوں سے ملاقات کی گذشتہ ایک ہفتہ سے ہونے والے موسلادھار بارش سے شہر ورنگل شدید متاثر ہوچکا تھا ۔ تالابوں کے اطراف مقیم افراد کے گھروں میں پانی جمع ہوچکا تھا ۔ کئی سڑکیں ٹوٹ چکی تھی ۔ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے حیدرآباد سے ہیلی کیاپٹر صبح 9.30 بجے ورنگل پہونچکر نعیم نگر نالہ کا دورہ کیا ۔ ان کے ہمراہ گورنمنٹ ہیلت وہپ ڈی ونئے بھاسکر ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ریاستی میونسپل ڈائرکٹر ڈاکٹر ستیا نارائنا بلدی کمشنر ضلع پریشد چیرمین ریاستی وزیر اایربل دیاکر راؤ و دیگر موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے حکام کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی جائے گی جن گھروں میں سیلاب سے ہوئی تباہی ان خاندانوں میں ضروری سامان تقسیم کرنے کو کہا ۔ بعد ازاں ورنگل کے انڈر ریلوے برج کا مقامی رکن اسمبلی این نریندر کے ساتھ دورہ کرتے ہوئے بڑے نالہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور پانی کے بہاؤ کے تعلق معلومات حاصل کیں ۔ بعد ازاں کے ٹی راما راؤ نے سرکاری دواخانہ ایم جی ایم کا دورہ کرتے ہوئے کورونا سے متاثر کوویڈ وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں سے ملاقات کی اور انہیں ہمت سے رہنے کو کہا ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ زائد 150 بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا اور آکسیجن اور وینٹیلیٹر فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی کے ایم میں سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کوویڈ مریضؤں کیلئے بہت اس کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر ، گریٹر میونسپل کارپوریشن مئیر گوندا پرکاش ، کوڈا چیرمین سری یادو ریڈی ، ڈپٹی میر خواجہ سراج الدین ، ارکان اسمبلی کارپوریٹرس و دیگر موجود تھے ۔