حیدرآباد21مئی (یو این آئی) متحدہ ضلع ورنگل میں گرج و چمک اور طوفانی ہواؤں کے ساتھ کل شب شدید بارش ہوئی جس سے کئی مکانات کی چھتیں اُڑگئیں اور 150 مکانات کو نقصان پہنچا۔کئی مقامات پر بجلی کے پولس اور درخت گرپڑے اور بیشتر مقامات پر بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ پیداہوگئی۔نلہ ویلی علاقہ میں بارش کے سبب آئی کے پی مرکز میں لائی گئی دھان گیلی ہوگئی۔نرسم پیٹ، نلہ ویلی، چناراو پیٹ منڈلوں میں عوام کو بارش سے مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ ویسٹ ورنگل کے کاشی بُگا، گاندھی نگر،چنتل، جے بی نگر،آرایس نگر، چارباولی اور دیگر علاقوں میں بارش کی وجہ سے تباہی ہوئی ہے ۔