حیدرآباد 7ستمبر (یو این آئی) ورنگل میں اتوار کی صبح سے شدید بارش نے عام زندگی درہم برہم کر دی، کئی نچلے علاقے زیرِ آب آ گئے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔ موٹر سائیکل سوار اور دیگر افراد گھٹنوں تک پانی میں پھنس گئے اور شدید پانی والی سڑکوں پر گزرنے جدوجہد کرتے رہے ۔بارش کا پانی کئی کالونیوں کے گھروں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث بیشتر افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہوئے ۔ کریم آباد اور ڈویژنس 32، 33 اور 39 کی صورتحال خاص طور پر خراب رہی، کیونکہ پداواگو سے پانی سڑکوں اور رہائشی کالونیوں میں داخل ہو گیا۔ ایک روڈ انڈر برج پر دو ٹی ایس آر ٹی سی بسیں پانی میں پھنس گئیں، جس سے ٹریفک متاثر ہوئی۔ پولیس نے مسافروں کو محفوظ طریقہ سے نکالا ۔ ہنمکنڈہ جنکشن پر ٹریفک مکمل رک گئی ۔