ورنگل میں گرلز اسلامک آرگنائزیشن کا کیلنڈر ،ڈائری 2021کی رسم اجرائی

   


ورنگل ۔گرلز اسلامک آرگنائزیشن ( جی آئی او ) کے زیر اہتمام آج اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچما میدان ورنگل میں جناب محمد عبدالستار امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ورنگل سٹی کی نگرانی میں مسیرہ فردوس جی آئی او رکن شورع تلنگانہ کے ہاتھوں کیلنڈر اور ڈائری 2021کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی ۔اس موقع پر محمد معشوق علی خازن جماعت اسلامی ورنگل سٹی ،شیما کلثوم دعوۃ آرگنائزر ورنگل ،مستبشیرہ مقیم اسو سی ایٹ جی آئی او ورنگل ،صحیفا محوین اسو سی ایٹ جی آئی او ورنگل ،شیناسا کلثوم اسو سی ایٹ جی آئی او ورنگل اور دیگرموجود تھے ۔اس موقع پر مسیرہ فردوس رکن ریاستی شورع جی آئی او نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جی آئی او طالبات و خواتین کی وہ صالح تنظیم ہے جو معاشرے کے سدھار اور دنیا کے تشویشناک حالات کو خوشگوار حالات میں تبدیل کرنے کے لئے اپنا حصہ ادا کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن تنظیم کی جدوجہد کا اصل محرک اللہ کی رضا اور آخرت کی کامیابی کا حصول ہے ۔اس موقع پر طالبات موجود تھیں ۔