حیدرآباد 26 نومبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹکسٹائیل کے تارک راما راؤ نے مرکز سے درخواست کی کہ ورنگل میں بڑے ٹکسٹائیل پارک کے قیام کے لئے ممکنہ تعاون کیا جائے۔ کے ٹی آر نے دہلی میں مرکزی وزیر ٹکسٹائیل سمرتی ایرانی سے ملاقات کے دوران تلنگانہ میں ٹکسٹائیل پارک کے قیام کے ضمن میں مرکز سے تعاون کی درخواست کی۔ کے ٹی آر نے سمرتی ایرانی سے کہاکہ سی پی سی ڈی ایس اسکیم کے تحت اس ریاست میں ٹکسٹائیل پارک کے قیام کی منظوری دی جائے۔