ورنگل کا مری پورم گاوں،گرام سواراج ایوارڈ کیلئے منتخب

   

حیدرآباد22ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ ورنگل کا مری پورم گاوں،گرام سواراج ایوارڈ کیلئے منتخب ہوا۔یہ گاوں، ان 6 مواضعات میں ایک ہے جن کا انتخاب ملک بھر سے گاوں کی ترقی، سرسبزی وشادابی اور صفائی کیلئے کیاگیا ۔یہ ایوارڈ پنچایت راج سمینار 17 تا 19 اکتوبر میں پیش کیا جائیگا ۔ گاوں کا قیام 1995میں عمل میں لایاگیاتھا۔ گاوں والوں نے 2016 میں خود کے بیت الخلا تعمیر کئے ۔انہوں نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی۔ساتھ ہی گاوں میں شراب کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔