لکھنؤ : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک چھوٹی بچی کو گود میں لیے ایک شخص پر اتر پردیش پولیس کے وحشیانہ لاٹھی چارج کے رویے پر سوال اٹھایا ہے اور اسے انتہائی تکلیف دہ قرار دیا ہے ۔ورون گاندھی نے جمعہ کو کانپور کے دیہی علاقے میں مذکورہ شخص پر پولیس اہلکاروں کے لاٹھی برسانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کرکے پولیس کے اس رویہ پراظہار ناراضگی کی۔ انہوں نے کہاکہ ’مضبوط لاء اینڈ آرڈر وہ ہے جہاں کمزور سے کمزور شخص کو انصاف مل سکے ۔ یہ نہیں کہ انصاف مانگنے والوں کو انصاف کی جگہ اس بربریت کا سامنا کرنا پڑے ، یہ بہت تکلیف دہ ہے ’۔گذشتہ کچھ عرصے سے اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر مسلسل سوال اٹھا نے والے ورون نے کہاکہ ’خوف زدہ سماج قانون کی حکمرانی کی مثال نہیں ہے ۔ مضبوط لائاینڈ آرڈر وہ ہے جہاں پولیس کا نہیں قانون کا خوف ہو‘۔