وزارت فروغ انسانی وسائل نے رجسٹرار سے رپورٹ طلب کی

   

نئی دہلی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وزارت فروغ انسانی وسائل نے جے این یو رجسٹرار سے کیمپس کی صورتحال پر رپورٹ طلب کی ہے جبکہ یہاں آج نقاب پوش غنڈوں نے طلبا اور اساتذہ پر حملہ کیا تھا ۔ یہاں انہوں نے املا ک کو بھی نقصان پہونچایا ۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم نے جے این یو رجسٹرار سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور صورتحال سے واقف کروانے کو کہا ہے ۔ حملے کے بعد انتظامیہ نے یہاں پولیس کو طلب کیا تھا اور کیمپس میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔