بھوپال 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران کے درمیان چیف منسٹر کمل ناتھ گورنر لال جی ٹنڈن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپنے 6 وزراء کی فوری برطرفی کی درخواست کی جو مستعفی نوجوان قائد جیوتر آدتیہ سندھیا کے وفادار بتائے گئے ہیں۔ ریاستی کانگریس کے ترجمان نے گورنر کے نام مکتوب میں جن وزراء کے نام تحریر کئے ان میں ایمراتی دیوی، تلسی سلوت، گوویند سنگھ راجپوت، مہیندر سنگھ سیسوڈیا، پرایوم سنگھ تومر اور پربھو رام چودھری شامل ہیں۔
