وزیراعظم اسرائیل کی اہلیہ سارا نتن یاہو کو سزاء

,

   

پرتعش کھانے پینے کیلئے سرکاری فنڈ کا غلط استعمال کا کیس
یروشلم ۔ /16 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم اسرائیل نتن یاہو کی اہلیہ سارا نتن یاہو پر سرکاری فنڈ کا بیجا استعمال کرنے اور پرتعش کھانے پینے کیلئے رقم بے دریغ لٹانے کا ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ اسرائیلی عدالت نے پیلی بارگن کے تحت جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کی سزاء دی ۔ سارا نتن یاہو کو پیلی بارگن کے تحت 10 ہزار شیکل (2800 ڈالر) کا جرمانہ ادا کیا گیا ۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت کو 45 ہزار شیکل(12552 ڈالرس) واپس کردیں ۔ اسرائیلی وزیراعظم کی 60 سالہ اہلیہ جرمانہ کی رقم 9 اقساط میں ادا کریں گی ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری فنڈ سے ایک لاکھ ڈالر کی مالیت کا کھانا آرڈر کیا تھااور اس حقیقت کو بھی پوشیدہ رکھتے ہوئے رہائش گاہ پر کھانے پکانے کیلئے ایک ملازم کو رکھا تھا۔