وزیراعظم بننے کا کوئی دعویٰ نہیں، میری خواہش ہے کہ…’: دہلی پہنچ کر نتیش کمار نے دیا بڑا بیان

   

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اپنے چار روزہ دورے پر پیر کی شام قومی دارالحکومت پہنچے۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس سے قبل بات چیت کے دوران بہار کے سی ایم نے کہا کہ وہ یہاں بہار میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے۔ اس کے ساتھ آپ اپوزیشن کے کئی اور بڑے لیڈروں سے بھی ملیں گے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ان کا صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھر سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا وزیراعظم بننے کا کوئی دعویٰ نہیں ہے۔نتیش کمار نے دہلی میں کہا کہ انہیں یہاں آئے کافی وقت ہو گیا ہے، اسی لیے وہ آئے ہیں، کوئی خاص بات نہیں ہے۔