چیف جسٹس سپریم کورٹ نے قیامگاہ پہنچ کر ارکان خاندان کو پرسہ دیا، فلمی شخصیتوں کا بھی خراج
حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی چیف جسٹس سپریم کورٹ این وی مورتی کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی، گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن، چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین تلگو فلمی شخصیتوں کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے سابق چیف منسٹر کے روشیا کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے ارکان خاندان کواظہارتعزیت پیش کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ اور روشیا ایک ساتھ بحیثیت چیف منسٹرس خدمات انجام دے چکے ہیں اور گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران روشیا سے ان کے اچھے تعلقات تھے۔ روشیا نے جو عوامی خدمات انجام دیں ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ کانگریس کے سابق قومی صدر راہول گاندھی نے روشیا کے استقبال پر ان کے فرزند سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں پرسہ دیا۔ ساتھ ہی کانگریس خاندان کے ساتھ روشیا کے سفر کو یاد کیا۔ اتفاق سے ایک پروگرام کیلئے حیدرآباد پہنچنے والے چیف جسٹس سپریم کورٹ این وی مورتی نے امیرپیٹ میں روشیا کی قیامگاہ پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔ گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن، سابق گورنر مہاراشٹرا ودیا ساگر راؤ، سربراہ تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی، سابق وزیر محمد علی شبیر، صدر تلنگانہ بی جے پی بنڈے سنجے کے علاوہ ریاستی وزراء کے ٹی آر، ہریش راؤ، محمد محمود علی، جگدیش ریڈی کے علاوہ کانگریس، ٹی آر ایس، بی جے پی اور کمیونسٹ جماعتوں کے قائدین کے علاوہ دوسروں نے روشیا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ن