بشکیک۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خاں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بشکیک میں منعقدہ چوٹی کانفرنس کے دوسرے دن جمعہ کو خیرسگالی کا تبادلہ کیا۔ذرائع نے کہا کہ دونوں قائدین کے مابین یہ غیررسمی اور عام نوعیت کی ملاقات تھی جب چوٹی کانفرنس میں شریک قائدین کے ساتھ لاؤنج میں ان دونوں کا آمنا سامان ہوا۔ اس موقع پر دونوں ایک دوسرے سے خیرسگالی کا تبادلہ کیا۔ پلوامہ میں فروری کے دوران دہشت گرد حملے میں سی آر پی ایف کے 40 سپاہیوں کی ہلاکت اور اس کے بعد ہندوستانی فضائیہ کے بالاکوٹ سرجیکل حملے کے بعد دونوں ممالک کے مابین سردمہری پر مبنی تعلقات کے درمیان نریندر مودی اور عمران خاں کا یہ پہلا آمنا سامنا تھا۔
