وزیراعظم مودی خاموش کیوں ہیں؟

,

   

نئی دہلی 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے منگل کو وزیراعظم کی خاموشی پر سوال اُٹھایا کہ بیرونی افواج دراندازی کررہی ہیں اور وزیراعظم کی خاموشی ملک کے لئے تشویشناک ہے۔ چدمبرم نے کہاکہ قوم کو وزارت دفاع یا آرمی ہیڈ کوارٹرس کی طرف سے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔ پی ایم نے 5 مئی سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ کیا آپ قیاس کرسکتے ہیں کوئی سربراہ حکومت نے کسی ملک میں بیرونی دستوں کی دراندازی کے بعد سے 7 ہفتوں تک لب کشائی نہیں کی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹ میں یہ بھی کہاکہ کچھ بھی ہو ہندوستانی جانیں تلف ہوچکی ۔ جانباز فوجیوں نے قربانی دی ہے۔