نئی دہلی۔7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ نریندر مودی زیر قیادت حکومت دستور ہند کی دفعہ 371 حذف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ دفعہ 371 ریاستوں بشمول شمال ہند کی ریاستوں کے لیے مخصوص موقف فراہم کرنے والی دفعہ ہے۔ اس کا تقابل دفعہ 370 سے نہیں کیا جاسکتا۔ لوک سبھا میں منگل کے دن جموں و کشمیر کی دو مرکز زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کی منظوری دی ہے۔