نئی دہلی، 22 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے اناکاپلے میں بدھ کو ایک فیکٹری میں ہوئے حادثے میں ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو ایک پیغام میں مسٹر مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی اور متاثرین کے لیے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق ہلاک شدہ ہر شخص کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے فی کس 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی جائے گی اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے ۔