نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کانگریس ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی اور مرکزی حکومت پر سخت نشانہ لگایا۔ کھرگے نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کو انتخابی تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی تقریر کے کچھ حصوں کو پارلیمنٹ کے ریکارڈ سے ہٹائے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں کچھ بھی غیر پارلیمانی نہیں ہے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں پر شدید حملہ کیا۔ اس کے جواب میں ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی نے انتخابی تقریر کی لیکن ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔