وزیراعظم مودی کارگل میں جنگ کے دوران دورہ کی تصاویر جاری کیا

   

نئی دہلی ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کارگل جنگ کی 20 ویں سالانہ یاد کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو چند تصاویر جاری کیا جن میں کارگل جنگ کے دوران اس علاقہ میں ان کے دورہ اور وہاں موجود سپاہیوں کے ساتھ ان کی ملاقات و بات چیت کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’1999ء کی کارگل جنگ کے دوران اپنے بہادر سپاہیوں سے اظہاریگانگت کیلئے میں کارگل کے اس مقام پر گیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1999ء میں وہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کیلئے کام کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کارگل کا دورہ اور سپاہیوں سے بات چیت ناقابل فراموش ہے‘‘۔ تصاویر میں وہ فوجی سپاہیوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔