وزیراعظم مودی کو لکھا 108 سابق بیوروکریٹس نے خط، نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کا کیا مطالبہ

   

نئی دہلی: 100 سے زیادہ سابق بیوروکریٹس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس امید کے ساتھ خط لکھا ہے کہ جسے مبینہ طور پر بی جے پی کے زیر اقتدار حکومتوں کے ذریعہ “نفرت کی سیاست” کو ختم کیا جائے۔ایک کھلے خط میں، انہوں نے کہا، “ہم ایک ایسے ملک میں نفرت سے بھری تباہی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس کی بھینٹ نہ صرف مسلمان اور دیگر اقلیتی برادریوں کے افراد بلکہ خود آئین بھی چڑھ رہا ہے۔’اس خط پر دستخط کرنے والوں میں دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن، سابق خارجہ سکریٹری سجاتا سنگھ، سابق ہوم سکریٹری جی کے پلئی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے پرنسپل سکریٹری ٹی کے اے نائر شامل ہیں۔

https://fb.watch/cEA4w_RlmG/