نئی دہلی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے وزیراعظم نریندر مودی کی بھتیجی کے ہینڈبیاگ کو چھین کر فرار ہونے والے دو افراد کی نشاندہی کی ہے ۔ سیول لائن علاقہ میں چلتے ہوئے آٹو سے مودی کی بھتیجی کا پرس اڑالیا گیا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ دونوں مجرمین میں سے ایک کمسن ہے ، اسے بھی جلدی گرفتار کیا جائے گا ۔ دمینتی بین مودی کے ہینڈبیاگ میں 56 ہزار روپئے ، دو موبائیل فون اور دستاویزات تھے ۔