حیدرآباد 13 نومبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور طلبہ قائدین نے وزیراعظم نریندر مودی کے تلنگانہ دورہ کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ آرٹس کالج گیٹ پر کیا گیا۔ طلبہ قائدین نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے اشارہ پر گورنر یونیورسٹی رکروٹمنٹ بورڈ سے متعلق بلس کی منظوری میں تاخیر کررہی ہیں۔ تلنگانہ ہینڈلوم فورس تنظیم کے کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کے بی آر پارک میں سیاہ غبارے چھوڑے۔