وزیراعظم مودی گجرات کے دورے کے دوران 29,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات سے شروع ہونے والے گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران 29,000 کروڑ روپے کے مختلف بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گجرات حکومت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹوں میں بھاو نگر میں دنیا کا پہلا سی این جی (کمپریسڈ نیچرل گیس) ٹرمینل، احمد آباد میں میٹرو فیز I اور سورت میں ڈائمنڈ ریسرچ اینڈ مرکنٹائل (ڈریم) سٹی کا فیز I شامل ہے۔