وزیراعظم نریندرمودی 6 جنوری کو چیرلہ پلی ٹرمنل کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : وزیراعظم نریندر مودی 6 جنوری کو جدید تقاضوں سے لیس 430 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ چیرلہ پلی ریلوے ٹرمنل کا دہلی سے ورچول میں افتتاح کریں گے ۔ یہ ٹرمنل گذشتہ ماہ 28 دسمبر کو مرکزی وزراء اشونی وشنوی اور جی کشن ریڈی افتتاح کرنے والے تھے ۔ تمام تیاریاں مکمل ہوگئی تھی تاہم سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کے بعد 7 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے افتتاحی تقریب ملتوی ہوگئی تھی ۔ پچھلے ماہ ہی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کے لیے اؤدھم پور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ پراجکٹ کے کلیدی کام مکمل ہوگئے تھے ۔ ملک کے دیگر حصوں سے وادی کشمیر تک ٹرینس چلانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ اس کنکٹیویٹی پراجکٹ کا وزیراعظم نریندر مودی 6 جنوری کو افتتاح کررہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی چیرلہ پلی ٹرمنل کا بھی وزیراعظم ورچول انداز میں افتتاح کریں گے ۔ مرکزی وزراء اشونی ویشوی ، جی کشن ریڈی نے چیرلہ پلی ٹرمنل کا بھی افتتاح کرنے کا وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا جس سے انہوں نے اتفاق کیا ہے ۔ 2