وزیراعظم نریندر مودی ۹/ جون کو تروپتی مندر میں پوجا کریں گے۔

,

   

Ferty9 Clinic

گنٹو ر(آندھراپردیش): وزیر اعظم نریندر مودی ۹/ جون کو تروپتی کی بالاجی مندر میں پوجا کریں گے۔ یہ اطلاع آندھراپردیش کے ریاستی بی جے پی صدر کنالکشمی نارائن نے دی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے بعد کئی وزراء اس مندر میں پوجا کرچکے ہیں۔ ان میں ٹامل ناڈو، آندھراپردیش اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔