وزیراعظم نریندر مودی 11اکٹوبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے

   


کے سی آر کی قومی پارٹی تشکیل دینے اور منگوڑضمنی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی کی بڑے پیمانہ پر تیاریاں
حیدرآباد ۔ 3اکٹوبر ( سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی 11اکٹوبر کو شہر حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں ۔ بی جے پی کی جانب سے وزیراعظم کے اس دورہ کو اسمبلی حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخاب کا فوکس بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے 15 اکٹوبر سے اپنی پانچویں مرحلے کی پرجا سنگرام یاترا کو ملتوی کردیا ہے ۔ حیدرآباد میں 10 تا 14 اکٹوبر (UNWGIC) کانفرنس منعقد ہوگی ۔ اس میں دنیا کے 120 ممالک کے 2 ہزار نمائندے شرکت کریں گے ۔ کانفرنس سے وزیراعظم نریندر مودی 11اکٹوبر کو خطاب کریں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نئی قومی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کرنے اور حلقہ منگوڑ کے ضمنی انتخاب کا انتخابی اعلامیہ جاری ہونے کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعظم مودی حیدرآباد آرہے ہیں جس سے اس دورہ کی سیاسی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ بی جے پی وزیراعظم کے اس دورہ کا فائدہ اٹھانے کی تیاریاں کررہی ہیں ۔ تلنگانہ بی جے پی قائدین وزیراعظم سے خصوصی اجلاس منعقد کرکے عوام کو سیاسی پیغام پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ دوسری جانب منگوڑ ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے اپنی پدیاترا کو ملتوی کردیا ہے ۔ دسہرہ کے دوسرے دن سے منگوڑ میں قیام کرکے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ن