وزیراعظم نے مجسمہ مساوات کی رونمائی کی ، قوم کے نام معنون

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : وزیراعظم نریندر مودی نے مچنتل میں 11 ویں صدی کے ویشنوں سنت سری رامانوجا چاری کے 216 فیٹ بلند قامت مجسمہ مساوات کی رونمائی کرتے ہوئے اس کو قوم کے نام معنون کیا اور کہا کہ جگت گرو کی تعلیمات ساری انسانیت کے لیے محبت ، مساوات کا پیغام ہے ۔ بسنت پنچمی کے موقع پر مجسمہ مساوات کی رونمائی کرتے ہوئے انہیں بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ انہیں یہاں 108 مذہبی مقامات کے درشن کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انہیں ملک کے مختلف منادر کا دورہ کرنے کا احساس ہورہا ہے ۔ انسانوں کی زندگی میں استادوں کا اہم رول ہوتا ہے۔ سنت راما نوجا چاری نے 11 ویں صدی میں ہی مساوات کا درس دیا تھا ۔ چناجیر سوامی نے انہیں وشوا کینیشتھی یگنہ کرایا ہے ۔ سری رامانو چاری نے اُن دنوں میں ہی مساوات کی مثال پیش کرتے ہوئے دلتوں کو منادر میں داخل ہونے کی راہ ہموار کی تھی ۔ محبت اور عقیدت کی کوئی ذات پات نہیں ہوتی جگت گرو کے مساوات کا اصول ہمارے دستور کے لیے تحریک ہے ۔ ڈاکٹر امبیڈکر عظیم رہنما تھے جنہوں نے عدم مساوات کو ختم کرنے کے لیے کام کیا ۔ ان کی تعلیمات میں کوئی تضاد نہیں تھا ۔ گاندھی جی نے اہنسا کے ذریعہ ملک کو آزادی دلائی ، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وجہ سے حیدرآباد کو آزادی ملی ہے ۔ ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کرنے والے سردار پٹیل کا گجرات میں قد آور مجسمہ نصب کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کیا گیا ہے ۔ رامپا مندر کی وجہ سے تلنگانہ سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگا جس کو یونیسکو کی شناخت حاصل ہوئی ہے ۔ اس تقریب میں گورنر تمیلی سائی سوندرا راجن ، مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ، چناجیرسوامی ، مائی ہوم گروپس کے سربراہ جے رامیشور راؤ کے علاوہ بی جے پی کے دوسرے قائدین موجود تھے ۔۔ ن