وزیراعظم کا آج دورہ ناسک

   

ناسک،18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندرمودی کل ناسک میں ‘مہاجن آدیش یاترا’سے خطاب کریں گے ۔مسٹر مودی ناسک کے تپوون علاقے میں عوام سے خطاب کریں گے ۔وزیراعلی دیویندر فڈنویس کی ‘مہاجن آدیش یاترا’ کا اختتام کل مسٹر مودی کی ریلی سے ہوگا۔مہاجن آدیش یاترا آج ہی ناسک پہنچ رہی ہے ۔ مسٹر فڈنویس کا خیرمقدم بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر ناسک کے پاتھرڈی پھاٹا پر کریں گے ۔مسٹر فڈنویس آج شہر میں روڈ شو بھی کریں گے ۔روڈ شو گولف کلب سے شروع ہوگا اور پنچوٹی کرنجا علاقے میں اختتام پذیر ہوگا۔اس سے پہلے پاتھرڈی پھاٹا سے موٹرسائکل ریلی شروع ہوگی اور گولف کلب پر ختم ہوگی۔مسٹر مودی کی ریلی تپوون میں ہوگی اور یہاں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔پورے علاقے کی جانچ کرلی گئی ہے ۔