نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے کھڑک پور میںانتخابی ریالی خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس ، لیفٹ پارٹی اور پھر ٹی ایم سی مغربی بنگال کی معاشی ترقی کو روک دیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بی جے پی کو 5 سال کا موقعہ دیا جائے تاکہ ریاست کی ترقی کو بحال کیا جاسکے ۔ بعد ازاں آسام کے تنسکیا میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مودی نے کانگریس پر زبردست تنقید کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس آسام کی تہذیب کو بھول چکی ہے۔ کانگریس آسام کا مذاق بناتی ہے اور ٹول کٹ میں اسمیا چائے اور یوگا کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ مودی نے کہا کہ آسام میں این ڈی اے کے تئیں پْراعتماد ہے۔ ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت بنے گی۔وزیر اعظم مودی نے کہا، ’مجھے کانگریس پارٹی کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، جنہوں نے تقریباً 60سال ملک پر راج کیا، وہ ان لوگوں کی حمایت کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کی چائے کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی۔ کیا آپ ایسی پارٹی کو بخشیں گے؟ کیا انہیں سزا نہیں دی جانی چاہئے۔ سیاست میں کانگریس نے اپنی سطح کو گرادیا ہے۔ ا ٓسام کے لوگ کانگریس کو سبق سکھائیں گے‘۔وزیر اعظم مودی نے آسام کے تنسکیا میں کہا کہ کانگریس آسام کے لوگوں سے بہت دور جا چکی ہے۔ کچھ دن پہلے انہوں نے تائیوان اور سری لنکا کی تصویر شیئر کرکے بتایا تھا کہ یہ آسام کی ہے۔ یہ آسام کی خوبصورتی کے ساتھ ناانصافی اور اس کی توہین ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’آسام میں جن لوگوں کی سیاست سے کانگریس کارکنان دہائیوں سے لڑ رہے ہیں، آج کانگریس کا ہاتھ اسی تالا کنجی کولیکرگھوم رہا ہے۔