نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کا اس ماہ کے وسط میں کروشیا، ناروے اور نیدرلینڈ کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے ۔پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی مسلح افواج کی سرحد پار کارروائی اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم مودی کا ان تین یورپی ممالک کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔