وزیراعظم کیلئے شیوسینا نے سشما کی تائید کی تھی

   

ممبئی ۔ 7 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے چہارشنبہ کے دن انکشاف کیاکہ سشما سوراج کا انتقال صرف اُن کے خاندان کیلئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ پارٹی کے سربراہ بال ٹھاکرے نے کبھی وزیراعظم کے عہدے کیلئے سشما سوراج کے نام کی تائید کی تھی ۔ سشما سوراج بی جے پی کی کہنہ مشق قائد تھیں جن کی وفات 67 سال کی عمر میں منگل کے دن نئی دہلی میں ہوئی کیونکہ اُن کے قلب پر زبردست حملہ ہوا تھا ۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہاکہ اُن کی موت سے ایک ’’درخشاں دور ‘‘ختم ہوگیا ۔ انھوں نے یاد دہانی کی کہ اُن کے والد بال ٹھاکرے کے بی جے پی قائد کے ساتھ خوشگوار تعلقات تھے ۔ انھوں نے کہاکہ ہندوستانی سیاست میں سشما سوراج کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی ۔