وزیراعظم کینیڈاکی اہلیہ صوفی کوروناسے متاثر

   

اوٹاوہ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کوروناوائرس سے متاثر پائی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میںکہا گیا ہیکہ صوفی گریگوری ٹروڈو کووڈ۔19 سے متاثر پائی گئی ہیں جس کے بعد انہیں طبی بنیادوں پر علحدہ رکھا گیا ہے حالانکہ ان کا مزاج بالکل صحیح ہے تاہم وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرچکی ہیں اور ان میں پائے جانے والے علامات معمولی ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حالت بالکل صحیح بتائی گئی ہے اور انہیں مکمل طور پر صحتمند قرار دیا گیا ہے جبکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر وہ خود بھی 14 دنوں تک الگ تھلگ رہیں گے اور بحیثیت وزیراعظم اپنے تمام فرائض انجام دیں گے۔ موصوف کل کینیڈین شہریوں سے خطاب بھی کریں گے۔ قبل ازیں دونوں میاں بیوی نے اعلان کیا تھا کہ برطانوی دورہ کے بعد وہ ایک دوسرے سے 14 دنوں تک الگ تھلگ رہیں گے۔