وزیراعظم کینیڈا کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر

   

اوٹوا ۔ 12 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈیو کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر بتائی گئی ہے۔ یہ دونوں خود کو الگ تھلگ رکھ رہے ہیں۔ ایک جلسہ میں تقریر کے بعد واپس ہونے پر ان کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو بتایا گیا۔ وہ برطانیہ سے حال ہی میں واپس ہوئی تھی۔ احتیاطی طور پر وزیراعظم نے خود کو گھر تک ہی محدو رکھا ہے۔ انہوںنے اپنی تمام سرکاری مصروفیات کو منسوخ کردیا ۔