وزیراعظم کی یوگا اپنانے کی اپیل

   

نئی دہلی،3 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام لوگوں سے 21 جون کو یوگا ڈے منانے اور یوگا کو اپنانے کی اپیل کی ہے ۔منگل کو سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں مودی نے کہا کہ وہ یوگا ڈے 2025کیلئے جوش و جذبے کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ‘یوگا آندھرا 2025’ کو مقبول بنانے کیلئے آندھرا پردیش کے لوگوں کی کوشش قابل ستائش ہے ۔