وزیراعظم کے خلاف کے سی آر کی تنقید بچکانہ

   

بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے آج وزیراعظم اور ان کے دوبارہ انتخاب کے خلاف چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی باتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے قومیت ، قومی وقار اور قومی سلامتی کو انتخابی موضوعات بنایا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ان کے دوبارہ انتخاب پر چیف منسٹر کے سی آر کی تنقید بچکانہ اور غیر جمہوری ہے اور ہندوستان کے عوام کی جانب سے دئیے گئے فیصلہ کی توہین ہے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کرشنا ساگر راؤ اور سدھاکر شرما نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے سی آر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ عام انتخابات کے بعد گذشتہ چند ماہ سے الجھن کا شکار ہوگئے ہیں اس کی دو وجوہات ہیں ایک تو تلنگانہ میں بی جے پی کے عروج کی وجہ اور دوسرے ان کے فرنٹ کی ناکامی کی وجہ ۔۔