سری نگر۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظرعوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید کوگھر میں نظر بند کرنے کی مذمت کی پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے نئی دہلی نہ اپنی ناکامیوں کو چھپا سکتی اور نہ ہی کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کر سکتی ہے۔