وزیراعلیٰ یوگی کا بڑا اعلان،اگر کسی ضلع میں نہیں ملا کوئی بھی کورونا مریض تو دیا جائے گا انعام

,

   

اتر پردیش میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے یوپی کی یوگی حکومت ہر اقدام کر رہی ہے اسی کڑی میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز ہدایت کی کہ جن اضلاع میں ایک ہفتہ تک کوئی کورونا مریض نہیں پایا جائے گا ان کو اس کا انعام دیا جائے گا۔ سب سے پہلے وہ اضلاع جو 100٪ کورونا سے آزاد ہیں اور جہاں پت 100%ویکسینیشن کا کام ہوا ہے انہیں بھی انعام دیا جائے گا۔ ورچوئل میٹنگ میں ، سی ایم یوگی نے تمام اضلاع کے ڈی ایمز اور سی ایم او کو ہدایت کی ہیکہ لاپرواہی کی وجہ سے انفیکشن میں دوبارہ اضافہ نہیں ہونا چاہئے اسے لیکر مناسب چوکسی اختیار کی جائے۔