حیدرآباد، 28 اپریل (یو این آئی ) وزیرتعلیم سبیتا اندرریڈی نے دسویں، انٹرمیڈیٹ و ٹیٹ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیااور ضلع کلکٹرس، ڈی ای اوز، آر ٹی سی، ٹرانسکو کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ویڈیو کانفرنس میں سکریٹری تعلیم سندیپ کمار سلطانیہ، اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹر دیوسینا و انٹر بورڈ سکریٹری سید عمر جلیل نے شرکت کی۔ امتحانات کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔ وزیرتعلیم نے حکام کو ہدایت دی کہ دھوپ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امتحانی مراکز میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔