کاغذنگر ۔ 14 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر کا ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مقامی رکن اسمبلی کو نیرو کونپا نے وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی کا استقبال کیا ۔ اپنے دورہ کے دوران ریاستی وزیر جنگلات اے اندرا کرن ریڈی نے اچانک صحت بگڑنے کی وجہ سے انتقال ہوئے سابقہ رکن اسمبلی کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا ۔