وزیرستان میں سیکوریٹی فورسز کا آپریشن، 4 ہلاک

   

اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز کی خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار شدت پسند مارے گئے جبکہ پاکستان فوج کے دو جوانوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں ایک کمپاونڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیاگیا۔ ٹھکانے کامحاصرہ کرنے پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ یہ دہشت گرد اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، سیکیورٹی فورسز پر فائر نگ اور آئی ای ڈی دھماکوں میں ملوث تھے ۔آپریشن کے دوران نائب صوبیدار امین اللہ اورسپاہی شیر زمین نے شہید جبکہ 4 فوجی جوان زخمی ہوگئے ۔